کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان چار مقابلوں کے دوران 6 ملزمان زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے زخمیوں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق حیدری مارکیٹ پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو محمد نعمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
منگھو پیر پولیس نے ناردرن بائی پاس مائی گاڑی چوکی کے قریب مقابلے کے بعد دو ملزمان فیصل اور عمیر کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک زخمی ہے۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے فقیرا گوٹھ میں کارروائی کے دوران دو زخمی ملزمان گل زمان اور سراج کو گرفتار کرکے دو پستول، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
اسی طرح قائدآباد پولیس نے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے میں دو زخمیوں سمیت چار ملزمان شمن خان، عدنان، افسریاب اور رفیق احمد کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر گرفتار ملزمان کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Find Your Interest
- 重返C++:从 ref 挖到移动语义,在从 forward 挖到可变参数模板
- Input Types Cheat Sheet
- Advanced CSS-Only HTML Form Styling
- How to Build an Accordion-Menu using CSS and a bit of jQuery
- Pinned Apps – An App Model for the Web
- Building a table for the nth time - Part 2
- 实时预览敢让你敲 <script>:自研 Markdown 渲染器的「先转义后拼装」
- 为emlog添加Gravatar头像服务功能
- Write CSS. Not too much. Mostly scoped.
- SVG Partial Blur and iOS Style Translucency





